گھوٹکی (نامہ نگار) گھوٹکی کے ڈاکو راحب شر اور موریو شر کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت برتنے پر 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گزشتہ روز اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ڈاکو فرار ہو گئے تھے، فرار ہونے والے ڈاکو راحب کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اوباڑو تھانے میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے کچے کے علاقے میں رات کو ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی کیا جہاں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں پانی کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




