غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہیں، فائرنگ سے مزید 2فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔ دوسری جانب غزہ شہر میں اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارت گرنے سے 4فلسطینی شہید ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق 10اکتوبر کی غزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 46خستہ حال عمارتیں گر چکی ہیں جن میں 18فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر مزید 19نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی بھی منظوری دے دی ہے۔




