اسقاط حمل کے دوران لڑکی جاں بحق،بیٹی ،داماد او ر دائی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ میں اسقاط حمل کے دوران لڑکی جاں بحق’ پولیس کی مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد فاروق’ بیٹی فاطمہ اور دائی حنیفہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ 229 رب کے رہائشی محمد حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی 19سالہ کنواری بیٹی کنیز فاطمہ 6 ماہ سے داماد فاروق کے پاس رہائش پذیر تھی، گزشتہ روز اسکی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا تو وہ حاملہ نکلی۔ جس پر اس کے داماد فاروق’ بیٹی فاطمہ اسکی بیٹی کنیز کو لیکر مقامی دائی حنیفہ بی بی کے پاس لے کر گئے تو اس نے اسقاط حمل کیا جس کے بعد بلیڈنگ بند نہ ہوئی تو علم ہونے پر وہ لڑکی کو لیکر سول ہسپتال لے آئے جہاں پر وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی تو متوفیہ کے والد نے داماد’ بیٹی’ دائی اور ان کی ساتھی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں