فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)میاں طاہر ایوب کے امیر جماعت اسلامی فیصل آباد منتخب ہونے پر زون 112 کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں زون کے امیر آصف اسلام، خالد محمود چوہدری، محمد نواز کلا، شاہد اسلام، محمد شاکر علوی، عابد اسلام، زاہد اسلام، میاں محمد ارشد، محمد عمیر، زین العابدین اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر آصف اسلام اور خالد محمود چوہدری نے میاں طاہر ایوب کی تقرری کو تحریکِ اقامتِ دین کے لیے مفید اور خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں طاہر ایوب کی قیادت میں ان شاء اللہ مستقبل میں فیصل آباد میں جماعت اسلامی بلدیاتی اور پارلیمانی میدانوں میں ایک اہم مقام حاصل کرے گی۔ انہوں نے میاں طاہر ایوب کے لیے صحت، ہمت اور استقامت کی دعا بھی کی۔اس موقع پر میاں طاہر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن صاحب کی قیادت میں 25 کروڑ پاکستانیوں کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ایک خوشحال اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی، اور فیصل آباد اس تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے اہلیانِ فیصل آباد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی شہری مسائل کے حل کے لیے شہری انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے ساتھ مثبت اور مستقل رابطہ برقرار رکھے گی اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔




