فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام شبیر کو سیکرٹری جبکہ حنا چوہدری کو کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا ہے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے 28 اکتوبر 2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر (BS-19) کو 18 ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری فیصل آباد بورڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ (BS-20)کو سیکرٹری کے اضافی چارج سے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سینئر ہیڈ مسٹریس حنا چوہدری (BS-18)، جو پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے ریجنل آفس ملتان میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، کو 18 ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد رانا عتیق الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر فزکس (BS-18)، گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج فیصل آباد کو کنٹرولر امتحانات کے اضافی چارج سے فوری طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔دونوں تعیناتیاں ڈیپوٹیشن پالیسی 1998 کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں اور نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔




