اسلام آباد آنیوالی غیرملکی پروازمیں فنی خرابی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سے اسلام آباد کی غیرملکی پرواز کو فنی خرابی پر مسقط سے واپس موڑ کر ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ای کے 614معمول کے مطابق دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 35منٹ بعد گلف آف عمان پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو مسقط سے واپس موڑ لیا۔ذرئع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے نے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔حکام کے مطابق طیارے کو گرانڈ کردیا گیا جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔اسلام آباد سے دبئی واپسی کی پرواز پی کے 615 کی روانگی میں بھی 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں