اسلام آباد میں کامیاب ڈائیلاگ کا انعقاد ملکی وقار کا باعث بنا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی علماء کونسل پاکستان جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا کامیا ب انعقاد مرکزی علما کونسل پاکستان حکومت پاکستان، وزارت داخلہ، قانون نافذ کرنے والوں کو شاندار الفاظ میں مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام آباد میں ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد نہ صرف ملکی وقار میں اضافے کا باعث بنا ہے، بلکہ ہماری سیکورٹی فورسز اور انتظامی اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بہترین نظم و ضبط اور سیکورٹی کو یقینی بنانے پر تمام متعلقہ اداروں کی کاشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں