اسلام امن و محبت کا سب سے بڑا داعی ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) اسلام امن و محبت کا سب سے بڑا داعی ہے۔مذہبی و سیاسی اختلافات میں شدت پسندی کے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔محرم الحرام میں قیام امن کے لیے پولیس اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔قانون سے مدد لینے کی آگاہی اور مہم جاری رکھے ہوئے ہیںعلما ومشائخ اور فیصل آباد کی تاجر برادری علاقائی سطح پر قیام امن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے احترام محرم الحرام کے سلسلہ منعقدہ ” پیغام امن سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ عوام کسی ناپسند واقعہ کی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ امن وامان کے قیام کیلئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں