فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رواں سال اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 4085 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا’ پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزمان میں 1558 اے کیٹیگری’ 2527بی کیٹیگری کے شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق سی پی او تنویر حسین نے پولیس کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تو پولیس نے بہترین حکمت عملی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 36 قتل’ 172 اقدام قتل’ ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث 1418 اشتہاری ملزمان کو قابو کر کے بازپرس شروع کر دی۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ہیومن انٹیلی جنس’ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید وسائل کی مدد سے لائی گئی۔ سی پی او نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس افسران واہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیلئے فیصل آباد میں کوئی جگہ نہیں۔




