کمالیہ(نامہ نگار)اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اے ایس آئی جاوید اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید انجم کے خلاف اشتہاری مجرم محمد ابرار کو پناہ دے کر فرار کروانے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کرو ا دیا۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی غلام غوث نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ذیشان کے خلاف اشتہاری مجرم محمد اعجاز کو پناہ دیکر فرار کروانے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔




