جڑانوالہ(نامہ نگار)سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری اشرف ساہی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،چوہدری اشرف ساہی کے مقدمہ قتل میں ملوث و نامزد 2 سگے بھائی قبل ازیں بھی قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہیں۔ سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی کے والد کے قتل میں ملوث و نامزد ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔صحافی برادری کا وزیر اعلی پنجاب،ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان،ڈی آئی جی سی سی ڈی چوہدری سہیل چھٹہ سے پر زور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود جھمرہ روڈ پر دن دیہاڑے قاتلوں نے گھر سے نکلتے ہوئے سابق یو-سی چیئرمین چوہدری اشرف ساہی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا 2 ماہ گزر جانے کے باوجود مقدمہ میں نامزد 2 سگے بھائیوں وسیم،شاہد پسران یونس کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔




