فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈمن آفیسر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے کی پاداش میں دو دکانیں سیل،موقع سے 3دکاندار گرفتار اور ایک کے خلاف سنگین خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے جھنگ بازار وملحقہ علاقوں میں پھل و سبزیوں، کریانہ کی اشیا کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لئے انسپکشن کی اور زائد قیمت وصول کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو 40ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ انہو ں نے واضح کیا کہ مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔




