بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اصلاحات کے ایجنڈے کوآگے بڑھانے میں پْرعزم ہے، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کو بے حد اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات بیجنگ میں چین کے ہونگتا سیکیورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے اہم ملاقات میں کہی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حکومت پائیدار اور جامع معاشی نمو کے لیے اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔




