اغوا کیس میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کے نواحی گائوں چک نمبر 425 گ ب درج کے اغوا کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گروہ کے سرغنہ سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان میں نعمان عرف نومی کھچی اور بگو نامی ملزم شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ اور سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے لڑکی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔یہ کامیاب کارروائی ایس پی صدر مہرمحمد سعید سیال کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز احمد بٹ نے نہایت مثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کیس کی خود نگرانی کی اور ایس ایچ او فیصل مختار گجر اور پولیس ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا۔پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر حجرہ شاہ مقیم اکاڑہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروا لیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز احمد بٹ کی قیادت میں پولیس کی شاندار کارکردگی کو شہری حلقوں نے سراہتے ہوئے اسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں