افسران کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (بیوروچیف) اعلیٰ سرکاری افسر کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم بٹورنے کے الزام میں ملزم ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک سرکاری ادارے کا ریٹائرڈ افسر ہے اور اعلیٰ سرکاری افسر کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر چکا تھا۔متعلقہ ادارے کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا اور پولیس یونیفارم بھی پھاڑ دی۔ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمے میں پولیس یونیفارم پھاڑنے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں