لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ چینی الیکٹر ک گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، جسکے لیے یورپی یونین کی جانب سے بھی لندن پر دبا بڑھایا جارہا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ، جسے بلومبرگ نے نقل کیا ہے، کے مطابق برطانیہ یورپی یونین کے ایک اہم مطالبے کو پورا کرنے کے لیے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر درآمدی لیویز عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برسلز نے برطانیہ پر واضح کردیا ہے کہ اگر لندن نے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو اسے میڈ اِن یورپ مقامی مواد کے قواعد سے خارج کیے جانے کا خطرہ ہے۔ یورپی یونین کے حکام کو خدشہ ہے کہ اگر برطانیہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف اقدامات نہیں کرتا تو وہ چینی گاڑیوں کے یورپی منڈی میں داخلے کے لیے ایک بیک ڈور بن سکتا ہے۔




