نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے کل 61ملین ٹن ہے جسے صاف کرنے میں 10 سال تک لگ سکتے ہیں.اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، تمام ملبے کو صاف کرنے میں سات سے دس سال لگیں گے، اگر ضروری وسائل کو بھی تعینات کیا جائے۔ اس سے غزہ کی پٹی میں صفائی کی کوشش جدید تاریخ کی سب سے بڑی کوششو ں میں سے ایک ہو جائے گی۔غزہ میں ملبے کی کل مقدار 61ملین ٹن بتائی گئی ہے۔ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے خصوصی نمائندے جیکو سیلیئرز نے دی گارڈین کو بتایا کہ یہ گزشتہ 18 سالوں میں دنیا بھر میں ہونے والی تمام جنگوں میں پیدا ہونیوالے ملبے کی مقدار سے 20گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلیئرنس کا کام انتہائی مشکل اور خطرناک حالات میں کیا جا رہا ہے کیونکہ ملبے کے نیچے نہ پھٹنے والے بم دبے ہوئے ہیں۔




