کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں ہفتہ کی صبح 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 24 منٹ پر آیا۔اس کا مرکز شمال مشرقی افغانستان میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریبا 198.8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔




