افغانیوں کی واپسی’ آج آخری روز

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں مقیم پی او آر کارڈز کے حامل افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔پی اوآر کا رڈز کے حامل 14لاکھ افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے۔ گزشتہ سال افغان پی اوآر کارڈ ہولڈرز کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔وزارت سیفران اور داخلہ نے تاحال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے قیام میں توسیع کی سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی تاہم مہاجرین کے قیام میں 6ماہ تک مزید توسیع کی تجویز زیرغور ہے۔ حکام کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔مہاجرین کو پراپرٹی فروخت کرنے اور کاروبار سمیٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اسی لیے قیام میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں