افغان طالبان کا حملہ ناکام،20فتنہ الخوارج ہلاک

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے اسپن بولدک میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے۔20 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علی الصبح افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، اس دوران 15سے 20حملہ آور ہلاک ہوئے، جن کا تعلق افغان طالبان اور فتن الخوارج سے تھا۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنایا ہے، افغان طالبان اور فتن الخوارج کی جانب سے 3مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا تھا، پاک فوج کی معاصر جوابی کاروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان باب دوستی کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باب دوستی کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔سیکیورٹی ذارئع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فتن الخوارج اور افغان طالبان کے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا، کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8پوسٹیں اور 6ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئی تھیں۔پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشت گردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا تھا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے۔اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فیتہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں