افغان طالبان کو ملی بھارتی ٹیکنالوجی ناکام

اسلام آباد (بیورو چیف)سیکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو افغان طالبان کی مکمل حمایت اور بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے ،افغان طالبان رجیم نے جون 2026 میں پاکستان میں ڈرون حملے کا دعوی کیا، جسے پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے حملے میں استعمال ڈرونز بھارت کے فراہم کردہ ہیں، یہ ڈرونز تکنیکی نوعیت کے لحاظ سے کم درجے کے ہیں، جن کی صلاحیت بہت محدود ہے،پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کیلئے مضبوط دفاعی نظام ہے، جس سے انہیں فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں