جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے ضلعی نائب صدر/ ضلعی جنرل سیکرٹری لیبر ونگ خان نعمان خان کی قیادت میں معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے زیر قیادت جھمرہ روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں منعقدہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ،ڈی ایس پی رانا مظہر الحق،ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مولانا سکندر حیات ذکی،سینئر نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم ن لیگ عمران چوہدری،ممبران امن کمیٹی میاں وقاص خالد،سید تطہیر حسین شاہ، سید تصدق حسین نقوی،غازی ثمر عباس،صدر پریس کلب جڑانوالہ ملک نعیم وفا سمیت دیگران نے شرکت کی سیمینار میں شریک شرکا شرکا نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکت دی معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے شرکا نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی جسے دنیا صدیوں تک یاد رکھے گی معرکہ حق میں بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا بھارت معرکہ حق کے زخم ہمیشہ یاد رکھے گا معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص سیمینار میں شریک شرکا نے پاک فوج زندہ باد پاکستان ذندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور کیک کاٹا گیا سیمینار میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔




