اقدام قتل کے 2ملزمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ احمد عمار نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی ٹائون حافظ امتیاز کی سربراہی میں پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ احمد عمار نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب 2 ملزمان سکندر اور شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کرکے حیدر علی کو زخمی کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے پکڑے جانیوالے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں