اقوام متحدہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی کو روکے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کو بین الاقوامی قوا نین اور علاقائی امن کیخلاف کھلی جار حیت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سر زمین پر اسرائیلی حملوں کی جارحیت ‘ ایران کی اعلی عسکری قیادت’جوہری سائنسدانوں اور اسٹر یٹجک اہمیت کے چند مراکز کو نشانہ بنانا ناقابل معاف جرم ہے جس پر ایرا ن اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے رہا ہے ۔ پوری پاکستا نی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ کسی ایک ملک کی خود مختاری پر نہیں بلکہ پورے مشرق وسطی کے امن سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے ۔ اسرائیل جو پہلے ہی فلسطین شام لبنان اور یمن میں جنگی جرائم اور جارحیت کا مرتکب رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں