اقوم عالم کو اہل کشمیر کی امنگوں آزادی کی حمایت کرنی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) متحدہ تنظیما ت اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد دربار قادریہ پر بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد علماء ائمہ کرام معززین کی شرکت۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں اہل وطن کی قومی یگانگت ویکجہتی پر زور دیا اور بھارتی مکارانہ چالوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اقوام عالم کو اہل کشمیر کی امنگوں آزادی کی حمایت کرنی چاہیے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز واختتام نصرت خداوندی سے ممکن ہوا 25کروڑ عوام کو فتح عظیم پر اﷲ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر مسلح افواج کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل وطن کا اقوام عالم میں سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔ قومی اتحاد ملک وقوم کی اشد ضرورت ہے۔ علامہ عزیز الحسن اعوان’ مولانا رضا امین سیفی محمدی’ پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی’ حافظ محمد اکرم نقشبندی ودیگر مقررین نے کہا کہ شہداء ملک وقوم کا انمول اثاثہ ہیں۔ انہیں عیقدت کے پھول پیش کرتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تاقیامت قائم رہیگا۔ آپریشن مرصوص تاریخ کا روشن باب ہے ۔ اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی’ فلسطین وکشمیر کی آزادی شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں