الاسکا بیٹریز نے ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد(بیوروچیف)ایس۔ایم۔ جے انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت کی جانے والی الاسکا بیٹریز کو شاندار کارکردگی اور پاکستا ن کے توانائی کے شعبے میں تیز ی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کے اعتراف میں ”ایمرجنگ برانڈ آف دی ایئر” 2025کے با وقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کاروباری بہترین کارکردگی اور جدت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔ ایس۔ ایم۔ جے انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سلیمان بن ہارون نے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر سلمان بن ہارون نے صارفین اور کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی الاسکا بیٹریز کے معیار، جدت اور اعتماد پر مبنی عزم کی عکاس ہے۔ ایس۔ ایم۔ جے انٹرنیشنل انڈسٹریز ، جو الاسکا بیٹریز کے صنعتکار ہیں۔ پاکستان کی آٹوموٹیو اور صنعتی بیٹری مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور صارف مرکز حکمت عملی کے ذریعے اپنی مضبوط موجودگی کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں