فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) العزیز ہوٹل سمندری روڈ پر شراکت داری کا جھانسہ دیکر چالاک ملزم نے شہری سے 2 کروڑ 37 لاکھ روپے ہتھیا لیے’ بٹالہ کالونی پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم عدنان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ متاثرہ شہری ضیاء احمد نے تھانہ بٹالہ کالونی میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ وہ گارمنٹس کا کاروبار کرتا ہوں، ملزم عدنان سے کاروبار میں نقصان بارے بتایا تو اس نے کہا کہ سمندری روڈ العزیز ہوٹل والے اس کے جاننے والے ہیں اور ہوٹل میں انوسٹمنٹ کروانے اور منافع کا لالچ دیکر اس نے 2018ء سے 2022ء تک مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 2کروڑ 37لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ پہلے پہل منافع دیا، تاہم اب منافع دینے سے انکاری ہو گیا ۔تو اس نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا جس پر بٹالہ کالونی پولیس نے 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




