الفاظ ک یاثرات حرف کہے جانے کے لمحے تک محدود نہیں رہتے’ ہانیہ عامر

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کے جسم، حلیے، عمر اور ذاتی زندگی کو مزاح یا تفریح کا موضوع بنانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے ایسے مواد کو فروغ نہ دینے کی اپیل کردی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر جاری اپنی اسٹوری میں کہا کہ 2026 میں خواتین کے جسم، چہرے، ظاہری شکل، عمر اور ذاتی زندگی کو مذاق کا موضوع بنانا مضحکہ خیز ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے مواد کو محض رائے یا مزاح قرار دے کر اس کے اثرات سے بری الذمہ نہیں ہوا جاسکتا، کیونکہ کسی خاتون کی زندگی کو تفریحی مواد میں تبدیل کرنے اور محض تبصرہ کرنے کے درمیان واضح فرق موجود ہے۔ہانیہ عامر نے کہا کہ الفاظ کے اثرات صرف کہے جانے کے لمحے تک محدود نہیں رہتے، خاص طور پر اس وقت جب بات کرنے والے شخص کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ جڑے ہوئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص عوامی سطح پر اس نوعیت کی گفتگو کرتا ہے تو وہ اس بات پر بھی اثر انداز ہوتا ہے کہ لوگ کس چیز کو معمول، مزاحیہ یا قابلِ قبول سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے مواد دیکھنے والوں کی ذمہ داری پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد یہ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ معاشرہ اجتماعی طور پر خواتین کے بارے میں کس قسم کی گفتگو کو قابلِ قبول سمجھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں