کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹس بچانے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں’ احمد شہزاد

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹس بچانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی انتخاب نہیں بلکہ سینٹرل کنٹریکٹس کا نتیجہ ہے۔سابق کرکٹر نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے لیے مخصوص تعداد میں ڈومیسٹک میچز کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر وہ سینٹرل کنٹریکٹ کے اہل نہیں ہوں گے۔انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں استعمال ہونے والی پچز پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچز میں غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں رنز بن رہے ہوں تو اس نظام کا مقصد پورا نہیں ہو گا۔احمد شہزاد نے کہا کہ ہمیں ایسی پچز کی ضرورت ہے جہاں بالرز کو بھی مدد ملے تاکہ بلے باز اپنی تکنیکی خامیوں کو دور کر سکیں اور بین الاقوامی کرکٹ کے لیے زیادہ موثر انداز میں تیار ہوں۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت کئی نمایاں کھلاڑی حالیہ پریذیڈنٹ ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ بابر اعظم بھی آئندہ رانڈ میں ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں