ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان گاڑی مداح کے پائوں پر چڑھانے پر ڈرائیور پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے سیاست دان آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر مداحوں نے گھیر لیا جس کی وجہ سے ان کا وہاں سے نکلنا بھی مشکل ہوگیا۔تاہم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان بظاہر اپنے ڈرائیور کو ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے گاڑی نکالنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر ایک مداح کے پائوں پر گاڑی چڑھ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی مداح سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی گاڑی کے گرد جمع ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کے آگے بڑھنے کے لیے بہت کم جگہ بچی ہے، ان کی سیکیورٹی ٹیم کو بھی ہجوم کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




