اسلام آباد (سپورٹس نیوز)الفیصل کلب فیڈرل فٹ بال لیگ میں 25پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ پوپو کلب دوسرے اور مہران کلب تیسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق فیصل کلب 25 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ پوپو کلب 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مہران کلب 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ لیگ میں الفیصل کلب کی شاندار کارکردگی ہے اور ٹیم میں کوچنگ کے فرائض محمد انجام دے رہے ہیں’ الفیصل کلب نے لیگ میں بارہ میچ کھیلنے ہیں اور اب تک دس میچ کھیل چکی ہے، دو میچ پونا کلب اور ینگ پوائز کلب کے ساتھ کھیلنے باقی ہیں۔ لیگ میں 13 کلب حصہ لے رہے ہیں جن میں الفیصل کلب، پوپو کلب، مہران کلب پوپو یوتھ، سوہاں کلب، پاک سپورٹنگ کلب،ینگ بوائز کلب، ہائی لینڈرز کلب، راوی کلب، مڈفیلڈ کلب، پونا کلب، فالکن اکیڈمی اور حیدری کلب شامل ہیں




