فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے’ محض اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے صحت کی بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں’ جناح ڈسپنسری عبدا للہ پور عرصہ 38 سال سے اللہ کی مخلوق کی خدمت کر رہی ہے جہاں صرف 20 روپے کی پرچی پر علا ج معالجہ کیا جارہا ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران سٹی کے صدر حاجی اسلم بھلی نے جناح ڈسپنسری عبداللہ پور پر عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیف کوارڈی نیٹرحاجی محمد عابد’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج ‘ عمیر اسلم بھلی’ زبیر اسلم بھلی’ احمر اسلم بھلی بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے’ انہوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ عید کی آمد ہے’ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے کچھ رقم غریب اور حق داروں تک پہنچائیں پھر دیکھیں آپ کی کمائی میں کس قدر برکت آتی ہے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیف کوارڈی نیٹرحاجی محمد عابد’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے حاجی اسلم بھلی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ یقینا آپ کا یہ عمل آپ کی بخشش کا سبب بنے گا’ مخلوق خدا کی خدمت واقعی عبادت ہے’ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے۔




