الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دوسری الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، اسلام آباد کے تمام رجسٹرڈ کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کی ، شاندار کھیل، نظم و ضبط اور اعلیٰ اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دوسری الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ (صوبائی سطح) گزشتہ روز دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں