فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن میں بلال ڈوگر بھاری اکثر یت سے صدر منتخب ہو گئے’ حامیوں کا جشن’ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے۔ تفصیل کے مطابق صدر کی سیٹ کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوا جس میں شاہد علی گروپ کے امیدوار بلال ڈوگر358 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار خواجہ ظفر اقبال کوصرف 14 ووٹ ملے’ نائب صدر کی 2سیٹوں پر چار امیدواروں میں مقابلہ تھا جن میں زاہد محمود ڈوگر 248اور محمد کاشف 240ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں رانا اقبال حسن کو 151 اور علی رضا کو 34ووٹ ملے’ جوائنٹ سیکرٹری کی 2سیٹوں پر بھی 4امیدوار مدمقابل تھے جن میں عدیل مان 313 اور علی رضا ملک 220 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ محمد نعیم چوہدری 101 اور ڈاکٹر جمیل ملک 33 ووٹ لے سکے۔ ایگزیکٹو کی 15 سیٹوں کیلئے 19امیدوار میدان میں تھے جن میں سید ذاکر حسین 316′ منیبہ فاطمہ 300′ رانا حنا جمیل 291′ رمشا طارق 288′ رانا توصیف یوسف 270′ علی حسن 255′ فضیل احمد 250′ ارشد انصاری 235′ رانا ندیم 231′ رانا ساجد 228′ شاہد محمود 223′ شوکت تبسم 221′ ابرار حبیبی 201′ رانا زاہد 198 اور حماد ملک 196 ووٹ لیکر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے۔ الیکشن انتہائی پُرامن ماحول میں ہوا۔ جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ یاد رہے کہ شاہد علی گروپ کے کاشف فرید سینئر نائب صدر’ شوکت وٹو سیکرٹری’ افشاں بتول انفارمیشن سیکرٹری اور رانا محسن فاروق بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے تھے۔




