امتحان انٹرمیڈیٹ جاری شیڈول کے مطابق ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی بی سی سی و سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے فیصلہ و کمشنر /چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ 2025 کے تمام طلبا و طالبات جو تھیوری کے پیپرز و امتحان میٹرک (اول) سالانہ 2025 کے امیدواران جو پریکٹیکلز امتحان دے رہے تھے انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے امتحانات 8مئی 2025 سے انھیں جاری رولنمبر سلپس و پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق مورخہ 7مئی 2025کو ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم اس سلسلہ میں اگر کسی کو معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر 041-2517710 یا بورڈ کی ویب سائٹ Www.bisefsd.edu.pk ملاحظہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں