امتیاز علی نے دلجیت سنگھ دو سانجھ کو محب وطن قرار دیدیا

ممبئی(شوبز نیوز)بالی وڈ کے معروف فلمساز امتیاز علی نے اداکار دلجیت دوسانجھ کو سچامحب وطن قراردے دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے معروف فلمساز امتیاز علی نے پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور ان کی فلم ‘سردار جی 3’سے متعلق جاری تنازع کے دوران بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں دلجیت کی حمایت کا اظہار کردیا’میں اس تنازع پر زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن چونکہ میں دلجیت کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اس لیے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ پوری طرح حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں