واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی دفاعی اور سیاسی مجلے فارن افیئرز میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کو پینٹاگون (امریکی وزارتِ دفاع) پر واضح برتری حاصل ہے، جبکہ امریکہ اس دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔




