امریکہ سے تجارتی تنازعہ،مودی کو سیاسی نقصان کا خطرہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا اور چین سے بگڑتے سفارتی تعلقات مودی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔امریکی اخبار بھارت کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی ہے، دو سپر پاورز کو ناراض کرنے کے بعد مودی حکومت خارجہ پالیسی بدل رہی ہے۔نریندر مودی نے 2014 میں چینی صدر کا شاندار استقبال کیا، 2014 میں چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ سے تعلقات کشیدہ ہوئے، چین سے کشیدگی کے بعد مودی نے امریکا سے تعلقات تیزی سے بہتر کئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور میں بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، امریکی صدر نے پاکستان کو بھارت کے برابر سفارتی حیثیت دی، تجارتی تنازع سے مودی کو سیاسی نقصان کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں