امریکہ نے جارحیت کی، ایرانی قونصل

کراچی (بیورو چیف)صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبرعیسیٰ زادے نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارتی، سفارتی، سیاسی میدان میں بہترین تعلقات ہیں، ایران پاکستان باہمی تجارت 10ملین ڈالر تک بڑھانے پرکام کر رہے تھیکہ امریکا نے جارحیت کردی۔ انسٹیٹیوٹ آف فارن افیئرز کراچی میں تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل ایران اکبرعیسیٰ زادے نے کہا کہ امریکی جارحیت سے پہلے عرب ریاستوں سے ایران کے بہترین تعلقات تھے۔ ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو شہید کرکے امریکا نے بدترین مثال قائم کی، اسرائیل اور امریکا نے اسکول پر حملہ کرکے 168 بچوں کو شہیدکیا، افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ عالمی ادارے اس ظلم پر خاموش ہیں، یہ عالمی اداروں کا دوغلا رویہ ہے۔اکبرعیسیٰ زادے نے کہاکہ ایران نے میزائل پروگرام اور ڈرونز کے ذریعیطاقت کیتوازن کو قائم رکھا ہے، امریکا تسلیم کرے کہ اس نے ایران پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی، آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں بند ہوئی، پہلے کھلی ہوئی تھی، امریکی ناکہ بندی سے پہلے بھی آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی تھی، امریکی ناکہ بندی کے بعد ہرمز کی بندش ایران کی ریاستی پالیسی کے تحت سامنے آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں