امریکہ کی ایران سے تجارت اور مدد کرنیوالے ممالک پر پابندیاں لگانے کی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کا ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رجیم وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے، ہم ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کررہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی ہر سرگرمی پر ہماری گہری نظر ہے، ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ایرانی عوام اپنی حکومت کا مزید جبر برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے، ایران مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتا ہے۔دریں ثناء ۔واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبِیو نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد دیں گے انہیں بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔برائن کِل میڈ شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبِیو نے بھارت اور ایران کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔روبیو نے کہا کہ دنیا کے ممالک اپنی آزاد خارجہ پالیسیاں رکھتے ہیں اور کئی ممالک ایران سے رابطے میں ہیں۔ تاہم ان کے مطابق کسی ملک کو ایران کے لیے ایسا نظام یا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے جس سے تہران امریکی پابندیوں سے بچ سکے یا آمدنی حاصل کرسکے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقف واضح ہے کہ ایران کو پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے والے ممالک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔روبیو کے مطابق امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردی کی حمایت اور جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے، اس لیے ایسے ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں