امریکہ کی شادی تقریب پر بمباری،5ایرانی شہید’30زخمی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق بندر عباس، قشم جزیرے اور آبنائے ہرمز کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی علاقے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں 5افراد شہید جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گائوں کے قریب 5سے زائد دھماکے ہوئے، آبنائے ہرمز کے قریب مزید 4دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرق میں بھی دھماکے ہوئے، امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔ڈپٹی گورنر کے مطابق سیرک کے قریب شادی کی تقریب پرامریکی حملے میں میں 2افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔امریکی فوج کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔دریں اثناء ۔اردن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ بحرین میں بھی امریکی اڈے پر ڈرون داغے گئے، عراق کے شہر اربیل میں بھی امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔پاسداران انقلاب نے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔اردن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے 13بیلسٹک میزائلوں میں سے 10کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جبکہ 3میزائل آبادی سے دور علاقوں میں گرے۔دوسری جانب کویت نے بھی ایرانی ڈرون حملے پسپا کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے بھی ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں