امریکہ کے پٹرولیم ذخائر4دہائیوں ی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے کشیدگی کے آغاز کے بعد سے امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے سکڑ کر 45سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بینک آف امریکا کے چارٹ کے مطابق ملک میں تیل کے 43دن کی سپلائی باقی ہے، یہ سطح جولائی 1983کے بعد سب سے کم ہے، جوامریکی توانائی سکیورٹی کے لیے ایک اہم اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ اعداد و شمار اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر مسلسل دباو کا شکار ہیں، 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریبا 409.7 ملین بیرل ریکارڈ کیے گئے جو 5 سالہ اوسط سے قریبا 6 فیصد کم ہیں۔ اسی طرح اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر امریکاکے کل ذخائر تقریبا 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو 4 دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں