واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی کی لہر سے 19افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوجرسی کے محکمہ صحت کے کمشنر رینارڈ واشنگٹن نے بتایا کہ متعدد متاثرین ایسے گھروں میں مردہ پائے گئے جہاں ایئر کنڈیشننگ کا نظام موجود نہیں تھا، جبکہ دیگر افراد اپنے گھروں کے باہر، سڑکوں پر اور کھڑی گاڑیوں کے اندر مردہ پائے گئے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق شدید اور خطرناک گرمی سے متعلق انتباہات امریکا بھر میں تقریبا 16 کروڑ افراد پر محیط علاقوں میں جاری کیے گئے ہیں۔




