فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ عالمی مار کیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئیماحول سازگارہے سفارتی کامیابیو ں کو معا شی استحکام میں تبدیل کر نے کی ضرور ت ہے۔ مذاکرات میں ایران نے پاکستان پرمکمل اعتماد کیا تاہم امر یکہ اپنے مقاصد چاہتاہے امن کے استحکام کے لیے پوری ام مسلمہ متحدہے۔ ان کاکہناتھاکہ جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی اسلام آباد اور پورے پاکستان کیلیے قابل فخر لمحہ ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی سے دنیا میں امن واستحکام کی نئی امید ہے۔ خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے پاکستان کی کاوشیں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے استحکام ضروری تاجر برادری حکومتی سفارتی اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ماحول سازگار ہے، سفارتی کامیابیوں کو معاشی کامیابی میں بدلنا ہو گا۔




