ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ و سیاست دان جیا بچن کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن شادی کو زندگی کی بڑی غلطی کہیں گے جو میں نہیں سن سکتی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیا بچن نے حالیہ گفتگو کے دوران شادی، رشتوں اور جدید دور کی وابستگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اس دوران اداکارہ نے مذاق میں کہا کہ امیتابھ بچن شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے سکتے ہیں۔جیا بچن نے انکشاف کیا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ پوتی نویا نندا شادی میں جلدی کرے اور میرا خیال ہے کہ آج کے تعلقات کو قانونی توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے کھل کر کہا کہ گزشتہ برسوں میں تعلقات اور خاندانی حرکیات میں کتنی تبدیلی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ میں اب یہ نہیں مانتی کہ شادی سب کے لیے ضروری ہے۔پوتی نویا کے بارے میں جیا نے کہا کہ ہاں، بالکل میں اب دادی ہوں۔




