فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے جس طرح کردار اداکیاہے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے آج فیصل آباد کے بزرگ ولی اللہ صوفی برکت علی لدھیانوی صاحب کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ہے آ ج عالمی سطح پر پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ دنیاتسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی اورکامیاب سفارت کاری سے عزت ملی ہے۔ اللہ تعالی کے بعد سول وعسکری قیادت سے سے امیدہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بند ہوگی۔ سیزفائرکااعلان اورفوری عمل درآمد پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی زیادہ سے زیادہ کمی کی جائے اور روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں کوبھی کنٹرول کیاجائے-




