فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام تیز کر دیا گیا ہے’ دکانداروں اور شہریوں کو جدید بنیادی سہولتوں اور خریداری میں آسانی پیدا کرنے کیلئے موثر ترین حکمت عملی کے تحت بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں’ امین پور بازار میں بجلی کی تاریں زیرزمین کرنے کیلئے کام جارہی ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے جس کے بعد زیر زمین کیبل بچھانے کا کام شروع کر کے اسے بہترین طریقے کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا’ عوامی’ سماجی حلقوں نے فیصل آباد میں کچہری بازار کی بیوٹیفکیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد جھنگ بازار اور امین پور بازار کی بیوٹیفکیشن کا کام کرنے کے پراجیکٹس پر شروع ہونے والے کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معیاری اور بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ہے




