فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آبادمیں شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر جبر کا استعمال، ریاست کیخلاف مسلح کاروائی اور انتشار کی تمام صورتیں حرام اورشریعت کی رو کے خلاف ہیں۔کسی بھی گروہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ حکومتی مسلح افواج و دیگر سیکورٹی کے اداروں کے خلاف نفرت انگزیزی کریں۔ محرم الحرام میں علماء اور مشائخ اور زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ افراد کو چاہئے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورحکومت کے ساتھ تعاون کریں۔




