ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلعی انتظامیہ روٹی اور آٹے کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد شاہد نے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے روٹی کی قیمت اور وزن کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر متعدد تندور مالکان کو جرمانے عائد کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر روٹی اور آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔




