انجمن انسداد منشیات کیطرف سے 10ویل چیئرز ’20بینچز کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال IIکی طرف سے ہسپتال کو 10ویل چیئرز اور مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے 20بینچز عطیہ کئے گئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے پروفیسرڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر اور جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم سے عطیہ وصول کیا۔ کلینیکل سائیکالوجسٹ ثمرین افضل،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران،صبا رحمن،افضل جالندھری اور دیگر موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انجمن انسداد منشیات کے گرانقدر تعاون کو سراہا۔انجمن انسداد منشیات کے شرکا نے اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں